حیدرآباد ۔15۔مارچ (اعتماد نیوز)آج ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کانگریس کو تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرنے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کانگریس قائدین کے
ساتھ سخت مقابلہ کرنے کا دعوی کیا۔ انہوں نے کانگریس میں ضم ہونے سے متعلق اپنے کئے گئے وعدہ سے متعلق کہا کہ تلنگانہ کے لئے سینکڑوں افراد کی جانی قربانی کو دیکھتے ہوئے اس وقت کانگریس میں ضم کرنے وعدہ کیا گیا تاہم کانگریس انکے وعدوں کی عدم تکمیل پر انہوں نے اس طرح یہ فیصلہ کیا ہے۔